شوہر قتل، بیوی سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج

October 25, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور اسکے چار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔ایل پور کی رہائشی خاتون شازیہ کے مطابق اسکا بھائی آصف پیر کالونی میں بیوی فرزانہ کے ساتھ رہتا تھا 21 جون کو اسے اطلاع ملی کہ بھائی کی لاش گھر میں پڑی ہے،اب انکشاف ہوا ہے کہ آصف کو فرزانہ نے دیگر چار نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔