کہکشاں ویلفیئر سوسائٹی کے تحت سفید چھڑی کے حوالے سے تقریب

October 25, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کہکشاں ویلفیئر سوسائٹی ملتان کی سالانہ سفید چھڑی کے حوالے سے تقریب آرٹس کونسل ملتان میں ہوئی، پرنسپل رضیہ ظفر نے کہا کہ کہکشاں ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ سنٹر پچھلے 20 سال سے سپیشل بچوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے، نرسری سے لے کر بی اے تک 200 معذور طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ ٹیکنیکل کورسز میں 40 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔اس موقع پر خواجہ محمد یونس ، نیئر عباس، خواجہ محمد فاضل، چیئرمین آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن، نعیم اکبر سوشل ویلفیئر، چوہدری الطاف شاہد سابق چیئرمین پاکستان کراپ پروٹیکشن و دیگرشریک ہوئے اور نابینا بچوں میں سفید چھڑی اور اسناد تقسیم کی گئیں۔