5 ہزار گیلن سے زائد پانی کے ٹینکرز کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی

October 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کےباعث بڑے واٹر ٹینکرز کی آمدورفت پر پابندی کے لیئے خط لکھ دیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے شہر کے ساتوں اضلاع کے ایس پی ٹریفک ، ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت دیگر کو خط ارسال کیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق 5 ہزار گیلن سے زائد پانی کے ٹینکرز کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی ، ایس ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔