وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 18کے 295 افسران کی ابتدائی سینیارٹی لسٹ جاری کردی

October 27, 2020

کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی حکومت کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کیبنٹ سیکرٹریز نے ملک بھر کے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18کے ایس پی و ایس ایس پیز کی ابتدائی سینیارٹی لسٹ جاری کردی ہے۔ سیکشن آفیسر تیمور احسن نے اس حوالے سے گزشتہ روز مراسلہ نمبر 211/2009-CP-VIIجاری کیا ہے جس میں مجموعی طور پر 295افسران کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ 45فیصد افسران کا تعلق پنجاب، 20فیصد کا سندھ، 20فیصد کا خیبرپختونخوا و بلوچستان جبکہ 15فیصد کا تعلق فاٹا، گلگت، بلتستان و آزاد جموں و کشمیر سے ہے۔ دریں اثناء سندھ پولیس کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ خاور اکبر شیخ نے سندھ بھر کے 66گریڈ 17کے ڈی ایس پیز اور گریڈ 18کے ایس پیز کی ریٹائرمنٹ پر پہنچنے کی عمر پر ان کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست میں سات ایس پیز جن میں چھ کی تعیناتی کراچی اور ایک کی لاڑکانہ شامل ہیں۔ ریٹائر ہونے والے بیشتر ڈی ایس پیز کا تعلق کراچی سے ہے۔