نئی دہلی ، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر تعینات بھارتی پولیس اہلکار نے خود کو گولی مارلی

October 27, 2020

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ڈیوٹی پر مامور بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی اپنے سر میں گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں چانکیہ پوری روڈ پر واقعہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر تعینات ڈی رام بابو نے گزشتہ روز تقریبا ساڑھے تین بجے اپنے سرکاری رائفل سے اچانک اپنے سر پر گولی چلادی۔ دہلی پولیس کے افسران فوراً موقع پر پہنچے اور اسے شدید زخمی حالت میں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل پہنچایا جہاں ٹراما سینٹر میں اس کا علاج کیا جارہاہے تاہم اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ابھی تک اس کے گولی چلانے کی وجہ معلوم نہیں کرسکی۔