روشن پروگرام اسکینڈل: 22 کروڑ 40 لاکھ روپے سندھ حکومت کے حوالے

October 27, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) نیب نے سندھ روشن پروگرام سکینڈل کے ملزمان سے وصول کیے گئے 22 کروڑ 40لاکھ روپے سندھ حکومت کے حوالے کر دیئے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے رقم کا چیک چیف سیکرٹری ممتاز علی شاہ کے حوالے کیا۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی سندھ حکومت کے واپس کرائے ہیں، نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بلا واسطہ اور باالوسطہ 23 ارب روپے وصول کئے ہیں، شوگر سکینڈل میں 10 ارب روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ پاکستان سٹیل ملز کی ایک ارب روپے مالیت کی 300 ایکڑ زمین بھی واپس کرائی، اس کے علاوہ کراچی کی احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کیس میں ملزم کی ایک ارب 27 کروڑ روپے پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔