خزانے سے لوٹے گئے 24.50 ارب واپس دلوائے، چیئرمین نیب

October 27, 2020

خزانے سے لوٹے گئے 24.50 ارب واپس دلوائے، چیئرمین نیب

اسلام آباد ،لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ خزانے سے لوٹے گئے 24.50 ارب واپس دلوائے، منظور قادر کاکا نے اسٹیلز ملز کی 506 ایکڑ زمین ناجائز الاٹ کی ،جعلی اکائنٹ کیس سے 23 ارب نکلوائے، روشن پروگرام کے تحت سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے غیر قانونی ٹھیکوں میں لوٹی گئی رقم کو وصول کر 224.071 ملین روپے (تقریبا ساڑھے 22کروڑ)کا چیک چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے کیا ،انہوں نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ پراسیکیوٹرمقدمات کی ٹھوس شواہداورپوری تیاری کےساتھ پیروی کریں،انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز تجربہ کار اور سینئر سپروائزی افسران کی اجتماعی دانش سے استفادہ کرتے ہوئے منطقی انجام تک ٹھوس شواہد اور مستند دستاویزات کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔