چنیوٹ: طالبہ سے 4 افراد کی زیادتی، 2 ملزم گرفتار

October 27, 2020

پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 4 افراد کی زیادتی کے کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

زیادتی کرنے والے 1 ملزم نے اپنی عبوری ضمانت کرالی ہے جبکہ 1 ملزم تاحال مفرور ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ملزمان نے فیصل آباد یونیورسٹی کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

اہلِ علاقہ کے مطابق مرکزی ملزم متاثرہ طالبہ کا کلاس فیلو تھا جو اسے فیصل آباد سے ورغلا کر لایا تھا۔

ملزم کے دیگر دوستوں نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا گیا ہے جس میں زیادتی ثابت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ننکانہ کی رہائشی فیصل آباد جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی23اکتوبر کی شام میلاد میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا تھا۔

وہاں اس کے باقی 3 دوست ریاض، عمران اور تصور موجود تھے جنہوں نے اسلحے کی نوک پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔