موٹر وے ریپ کیس: متاثرہ خاتون نے ملزم عابد ملہی کو شناخت کرلیا

October 27, 2020


موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی شناختی پریڈ مکمل کرلی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق زیادتی کی شکار خاتون نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو پریڈ کے دوران شناخت کرلیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر 9 ستمبر کو خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم عابد ملہی 14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق زیادتی کی شکار خاتون کو شناختی پریڈ کے لیے سیکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا۔

متاثرہ خاتون نے عابد ملہی کی شناخت سے بہت پہلے اس کے ساتھی ملزم شفقت کو جیل میں شناخت کرلیا تھا۔

ملزم شفقت اب جسمانی ریمانڈ پر ہے، جسے کل عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

اس سے قبل اطلاعات آئیں تھی کہ عابد ملہی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

عدالت نے ملزم کی شناختی پریڈ کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نومبرتک توسیع کردی تھی۔