فرانسیسی صدر کے بیان کیخلاف احتجاج وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہو نگے

October 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جی ایم کورائی ایڈووکيٹ نے کہا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فرانس کے صدر کی طرف سے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کیخلاف بروز بدھ 28اکتوبر کو سٹی کورٹ اور دیگر ملحقہ عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔ اس موقع پر کراچی بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی کا اجلاس کراچی بار کے صدر منیر احمد ملک ایڈووکيٹ کی صدارت میں منعقد ہوگا جس سے مختلف وکلا رہنما خطاب کرینگے۔