بھارت میں فیس بک کی پالیسی سربراہ مستعفی

October 28, 2020

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارت میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کی پبلک پالیسی سربراہ انکھی داس نے مبینہ طور پر دائیں بازو کے منافرت پر مبنی مواد پر پابندی لگائے جانے کے خلاف کمپنی سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ بھارت میں فیس بک کے اولین ملازمین میں سے تھیں ۔بھارت میں فیس بک کے منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کے مطابق انکھی داس نے فیس بک میں 9 سال ملازمت کی ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے منافرت انگیز خطابات پر پابندی کے قواعد حکمراں جماعت بی جے پی پر لا گو کرنے کی مخالفت کی تھی بلکہ ان پر کئی سال قبل کمپنی ملازمین کے فیس بک گروپ میں بی جے پی کی حمایت میں پیغامات پوسٹ کر نے کا بھی الزام ہے۔