پولیو خاتمہ قومی ذمہ داری، ہر فرد کوکردار ادا کرنا ہو گا، کمشنر

October 28, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے سوہاوہ ٹال پلازہ جہلم میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور گاڑیوں میں والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر راولپنڈی ڈویژن میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرنے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور ہر فرد کو اس سلسلے میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں اور مسلسل جدو جہد ہی سے پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہے۔