ہرجانہ کیس، صوبائی وزیر صحت یکم دسمبر کو طلب

October 28, 2020

لاہور (کورٹ رپورٹر) سول کورٹ میں صوبائی وزیر صحت کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ،سول جج رابعہ ریاض نے ڈاکٹر یاسمین راشد کویکم دسمبر کو طلب کر لیا، پاکستان بار کونسل کےمدثر چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکلا کے خلاف پریس کانفرنس میں ہتک آمیز بیان دیا۔،انکے بیان سے وکلاء کی ساکھ متاثر ہوئی، استدعا ہے کہ عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔