پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن

October 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مقامی پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن۔سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی ناظمہ مشتاق کی زیرِ نگرانی کیا گیا سرچ آپریشن تھانہ دہلی گیٹ اور تھانہ شاہ رکن والم کے علاقوں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلوس روٹس حافظ جمال روڈ ، منظورآباد ،چونگی نمبر 14، چونگی نمبر 11،انصاری چوک اور ٹی چوک کہ گردونواح میں کیا گیا سرچ آپریشن کے دوران 01شخص کو قمار بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔