دو شادی شدہ خواتین مبینہ طور بچوں سمیت اغواء

October 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) اغوا کے مختلف واقعات میں 6افراد کے خلاف مقدمات درج، شاہ شمس پولیس کو محمد جاوید نے بتایا کہ ملزم محمد مراد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسکی بیوی اور دو بچوں کو اغوا کرکے لےگئے، ملزم گھر سے نقدی 1 لاکھ 47ہزار بھی اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔ صدر جلالپور پولیس کو غلام حسین نے بتایا کہ اسکی بیوی (ش) بیٹے سات سالہ غلام اکبر کے ہمراہ دوائی لینے کی غرض سے خان بیلہ گئی جہاں ملزم پیر بخش نے اسے بچے سمیت اغوا کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔