فرانس، چرچ کے قریب چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک

October 29, 2020

فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب چاقو حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعد دزخمی ہوگئے ہیں۔

فرانس پولیس کے مطابق چاقو حملہ شہر نیس میں چرچ کےقریب ہوا، نیس کے میئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاقو سے شہریوں کو نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیس کے میئر کے مطابق پیش آنے والا واقعہ دہشتگردی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔