66ویں قومی سنیئر ہاکی چیمپئن شپ کے لئے دس ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا

October 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 66ویں قومی سنیئر ہاکی چیمپئن شپ کے لئے دس ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا، ان میں نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، واپڈا، پاک آرمی، پی آئی اے ،پاکستان نیوی، پورٹ قاسم، پولیس، ایم پی سی ایل اور پنجاب شامل ہیں،ایونٹ 5سے20نومبر تک ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم ، ایوب پارک ، راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔