2 گاڑیاں، 11 موٹرسائیکل غائب، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

October 30, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی، 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی ،موبائل فونز اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی کار چرا لی گئی۔ تھانہ وارث خان نےساڑھے پانچ ہزار روپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےاسلحہ کی نو ک پر 2 موبائل چھیننے، تھانہ صادق آباد نے اسلحہ کی نوک پر زیورات و قیمتی پتھر مالیتی 65ہزار کاحامل بیگ چھیننے، تھانہ سول لائن نے دولاکھ 16سوروپے چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نےموبائل اورچھ سوروپے چھیننے، تھانہ گنج منڈی نے ڈیڑھ لاکھ روپے ، پرائز بانڈ مالیتی ایک لاکھ 35ہزار روپے اور سونا ساڑھے چھ تولے چوری، تھانہ وارث خان نے طلائی زیور ساڑھے 3 تولے اور 20 ہزار روپے چوری، موبائل فون چوری، تھانہ نیوٹاؤن 5 ہزار روپے کاحامل بیگ چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل اور بٹوہ جس میں 47ہزارروپےتھے چھیننے، موبائل چوری، 25ہزار روپے چوری، 17ہزار500 روپے کاحامل پرس چوری، موبائل چھیننے، تھانہ کینٹ نے موبائل چھیننے، تھانہ ویسٹریج نے موبائل، لیپ ٹاپ اور600روپے چوری، موبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے 25ہزارروپے اور موبائل چوری، تھانہ سول لائن نے موبائل چھیننے، 2 لاکٹ ، انگوٹھی کل وزنی ساڑھے چار تولے اور 30ہزار روپے چوری،موبائل چوری، موبائل چھیننے، 5ہزارروپے چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے طلائی زیورات12تولے ، آرٹیفشل جیولری مالیتی76ہزار روپے اور پاؤنڈز مالیتی24ہزار روپے چوری، تھانہ مورگاہ نے بارات میں سلامی والی رقم 8لاکھ روپے والا بیگ اٹھا لے جانے، 90ہزارروپے،اے ٹی ایم کارڈ اور سونے کی انگوٹھی چوری، تھانہ واہ کینٹ نے 50ہزارروپےچھیننے، تھانہ روات نےگیس میٹر چوری، گھرکاتالہ توڑکرطلائی زیورات 3 تولے کنیڈین ڈالر 5ہزار، 2 لاکھ روپے ،درہم 1200، 4لیپ ٹاپ، موبائل ، کیمرہ، 10گھڑیاں، تمام اشیاء مالیتی تقریباً 24 لاکھ روپے چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ دریں اثناء تھا نہ رمنا نے کار چوری،تھا نہ لوہی بھیر نے 2 لاکھ روپے ،زیورات اور 1500 ریال چوری ،تھا نہ بھارہ کہو نے گاڑی ٹمپرڈ نکلنے پر، جعلی ٹرانسفر لیٹر دینے پر ،تھا نہ آبپارہ نے کمیٹی 2 لاکھ 40 ہزار روپےلیکر غائب ہو نے پر مقدمات درج کرلیے۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔