مقدس شخصیات کی توہین کو عالمی جرم قرار دیاجائے، علی محمد خان، راشد شفیق

October 30, 2020

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی )ایم ایس اوراولپنڈی کے زیر اہتمام معلم اعظم ؐ وعظمت صحابہؓ طلبہ سیمینار ہوا جس میں مہمان خصوصی وزیر مملکت علی محمد خان،ایم این اے راشد شفیق، رانا محمد ذیشان، قاضی عبد الرشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مقدس شخصیات کی توہین کو عالمی جرم قرار دیا جائے، حکومت پاکستان عالمی سطح پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔ سیمینار سے ارسلان کیانی، مولانا یوسف شاہ، عبدالحمید لون عبیدعباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔