آرمینیا ،آذربائیجان نگورنو کاراباخ تنازع پر کشیدگی کم کرنے پر رضامند

October 31, 2020

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نگورن کاراباخ تنازع پر کشیدگی کم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے وزراءخارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد منسک گروپ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، ملاقات کا اعلامیہ منسک گروپ روس، فرانس اور امریکا کے مندوبین نےجاری کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ نےجنیوا میں گزشتہ روز ملاقات کی، دونوں وزراء خارجہ شہری آبادی کو نشانہ نا بنانے اور فوجیوں کی لاشوں کے تبادلے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق آرمینیا، آذربائیجان وزراء خارجہ دوران جنگ بنائے گئے قیدیوں کی فہرست کے تبادلے پر بھی رضامند ہوگئے، اس کے علاوہ آرمینیا آذربائیجان جنگ بندی کی تصدیق کے ممکنہ طریقہ کار پر بات چیت کریں گے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ آرمینیا، آذربائیجان کے درمیان حالیہ جنگ روکنے کے لیے سیز فائز تین مرتبہ ناکام ہوچکا ہے۔