پاک زمبابوے دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

November 01, 2020


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوپہر12بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ون ڈے کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں حارث سہیل کی جگہ نوجوان حیدر علی کو شامل کرلیا گیا ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں 71 رنز بنانے والے حارث سہیل کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مصباح الحق کے مطابق حارث سہیل ابھی مکمل فٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے ابھی ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، انہیں دوسرے میچ میں بھی آرام دے رہے ہیں۔

پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔