ابوظبی ، نوجوان کی سرعام تذلیل پر خاتون کو 15 ہزاردرہم جرمانہ

November 01, 2020

کراچی (نیوزڈیسک )ابوظبی کے ایک شاپنگ مال میں عرب خاتون کو ایک نوجوان کو سر عام ڈانٹنے کے معاملے پر پندرہ ہزار درہم کا جرمانہ بھُگتنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق عرب نوجوان نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس میں عدالت نے خاتون کو نوجوان سے بدتمیزی کا مرتکب قرار دے کر پندرہ ہزار درہم ادا کرنے کاحکم سُنایا ہے۔

خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کی موکلہ اپنی بیٹی کے ساتھ شاپنگ مال میں موجود تھی جب ایک نوجوان اس کی بیٹی کے پاس آیا اور اسے پریشان کرتے ہوئے موبائل فون نمبر مانگ لیا۔

تاہم خاتون نے جب دیکھا کہ یہ نوجوان مسلسل پیچھا کر کے اس کی بیٹی کو پریشان کر رہا ہے تووہ اونچی آواز میں چیخنے چلانے لگی کہ نوجوان اس کی بیٹی سے دُور دفع ہو جائے ورنہ وہ اسے سبق سکھا دے گی۔