ڈپٹی سیکرٹری ہوم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

November 01, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءکے لیبر کمپلیکس اراضی شاہی بالا پشاور ریفرنس میں نامزد ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو حکم عدولی پر گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ گزشتہ روز جب فاضل عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماءشیر اعظم وزیر کے لیبر کمپلیکس اراضی شاہی بالا پشاور کی ایک ریفرنس پرسماعت شروع کی تو اس دوران ر یفرنس میں نامزدڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عطاءالرحمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے اس کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے 23نومبر تک عدالت کے روبرو پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔