ارطغرل غازی کی ’روشنی خاتون‘ کی نئی تصویر نے دھوم مچادی

November 02, 2020

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’روشنی خاتون‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ بُرجو کیراٹلے کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

برجو کیراٹلے نے اپنی نئی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

روشنی خاتون نے لائٹ براؤن سوئیٹر زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ انتہائی پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔


برجو کیراٹلی کی خوبصورت انداز میں لی گئی اس تصویر کی تعریف کرنے میں صارفین نے بالکل بھی کنجوسی نہیں دکھائی جبکہ ارطغرل کی ’روشنی خاتون‘ نے بھی اپنی تصویر پر خوب لائیکس سمیٹے۔

روشنی خاتون اپنے منفرد ہیئر اسٹائل میں انتہائی دلفریب دکھائی دے رہی ہیں جس میںانہوں نے اپنے سنہری بالوں کو کندھے کی طرف جھکایا ہوا ہے، جبکہ تصویر میں ان کے بالوں اور سوئیٹر کے کلر میچنگ نے بھی چار چاند لگادیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ برجو کیراٹلی کی اس تصویر کو چند گھنٹو ں میں ہزاروں لوگ پسند کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔