ترکی کا سنیما ایوارڈ ارطغرل غازی کی ’روشنی خاتون‘ کے نام

October 17, 2020

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں روشنی خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بُرجو کیراٹلے نے ترکی کا سنیما ایوراڈ جیت لیا۔

اس حوالے سے بُرجو کیراٹلے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سنیما ایوارڈ تقریب کی اسٹوری شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ بُرجو کیراٹلے نے انسٹا گرام پر اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ ملنے پر اظہارِ تشکر کیا۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں ترکی کے 106ویں سنیما ایوارڈ ملنے پر خوش ہوں اور میرے لیے یہ ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔

ڈرامہ ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ بُرجو کیراٹلے کو مقامی سنیما کے لیے خدمات پیش کرنے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برجو کیراٹلے نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں روشنی خاتون کا کردار بڑی خوبصورتی سے کیا ہے جس کے بعد انہوں نے ترکی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے۔

روشنی خاتون نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا قدیم سنیما ایوارڈ ملنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔

انہوںنے کہا کہ نئے آنے والے فنکاروں کو بھی اپنی اداکاری کے ذریعے ترکی کی ثقافت اور سنیما کا اصل رُخ دنیا کو دکھانے کی ضرورت ہے۔