کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت3.6 ریکارڈ کی گئی

November 03, 2020

کراچی(صباح نیوز)شہر قائد میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل صبح 6بجکر17منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب مشرق سے 100کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔