مداح بہت جلد چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے: مہوش حیات

November 03, 2020

تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے عندیہ دیا ہے کہ مداح انہیں جلد منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ٹی وی انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی ہیں، کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے اسکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔

انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھی اب کچھ ریلکس ہوئی ہوں تاہم کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے اسکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ کوئی بھی فنکار زیادہ عرصہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے سے دور نہیں رہ سکتا، میرے مداح بہت جلد مجھے منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کردار کو فی الحال پالیسی کے تحت خفیہ رکھنا بہتر ہے تاہم اس حوالے سے جلد خوشخبری سناؤں گی۔