بلوچستان: کورونا وائرس کے سامان کی خریداری کی تفصیلات جاری

November 05, 2020

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے سامان کی خریداری کی تفصیلات جاری کردیں۔

کوئٹہ سے جاری صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آلات اور سامان کی خریداری پر ساڑھے 52 کروڑ روپےاخراجات آئے، جبکہ 16 کروڑ روپے سے ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹس خریدی گئیں، 36 کروڑ روپے سے این 95 ماسک، ادویات اور دیگر سامان خریدا گیا۔

دوسری جانب صوبے کی ڈاکٹر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اتنی رقم خرچ ہونے کے باوجود کورونا کے دوران ڈاکٹروں کو سہولتیں نہ مل سکیں۔

انھوں نے کہا کہ کئی ڈاکٹرز سمیت محکمہ صحت کے اہلکار کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے۔

یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پی ڈی ایم اے کو بھی 6 ارب روپےجاری کیے تھے۔