سید مصطفیٰ کمال استحکام پاکستان کی علامت ہیں، الطاف شاہد

November 06, 2020

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کامنفی ایجنڈا ان کی سیاست کیلئے پھندا ہے۔ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے چوری کی رقم سے پنڈال بھرسکتے ہیں لیکن انتخابات کے روزبیلٹ بکس بھرناان کے بس کی بات نہیں۔سید مصطفی کمال استحکام پاکستان کی علامت ہیں۔مخلوق خدانے اپنی انتھک خدمت کرنیوالی پی ایس پی کی قیادت کومینڈیٹ دینے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ 8نومبر کوپوراشہرقائد ؒ اپنے ہردلعزیزقائد سیّد مصطفی کمال کاسیرحاصل خطاب سماعت کرنے کیلئے جلسہ گاہ میں امڈآئے گا۔چاروں صوبوں سے وفاق کی مضبوطی کے حامی عوام کاسیّد مصطفی کمال کی قیادت میں متحد اورمستعدہوناخوش آئند ہے۔پاکستان کی باگ ڈورعنقریب سیّدمصطفی کمال جیسی قابل،عاقل،عادل اوراہل قیادت کے ہاتھوں میںہوگی ۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کی تعمیری اورنظریاتی سیاست درحقیقت جمہوریت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اخلاقیات کی آبیاری کیلئے ہے ۔ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال اورانیس احمدقائم خانی محب وطن پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے استحکام پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہرقائد سمیت چاروں صوبوں کے سرگرم نوجوان اپنے ہردلعزیزقائدسیّدمصطفی کمال کاپیغام خاص وعام تک پہنچارہے ہیں۔پی ایس پی کے پرچم تلے 8نومبر کوشہرقائد میں ہونیوالے جلسہ عام کوعوام نے اپنی گفتگوکا موضوع بنالیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی پنڈت، مستندکالم نگار اورمعروف تجزیہ کار بھی سیّدمصطفی کمال کی صدارت میں ہونیوالے تاریخی اجتماع کی کامیابی کی نویدسنارہے ہیں۔پاکستان میں تعمیری اورسنجیدہ سیاست اورمخلص قیادت کوپسندکرنیوالے محب وطن عوام جوق در جوق پی ایس پی کے جلسہ عام میں شریک ہوں گے۔