وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو 3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

November 06, 2020


چیف کورٹ گلگت بلتستان نے تمام وفاقی وزراء اورحکومتی عہدیداران کو تین دن کے اندر اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

رٹ پٹیشن پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں ہوئی۔

رٹ پٹیشن پرفیصلہ جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے سنایا۔

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے انتخابی مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست پر وفاقی وزراء اور حکومتی عہدیداران کو تین دن کے اندر اندر گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم سناتے ہوئےچیف الیکشن کمشنر، وزیراعلی اورچیف سیکریٹری کو فوری فیصلہ پرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔