کابل میں دھماکا، سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش جاں بحق

November 07, 2020


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیا وش جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا نے سابق ٹی وی اینکریما سیا وش کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں افغان صحافی کے ساتھ دیگر 2 افراد بھی دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں آئی ای ڈی دھماکے میں یما سیاوش کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔