افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے سے 13 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا پُل خشک علاقے میں کیا گیا۔
وزارتِ داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ٹریننگ سینٹر کے گارڈ کے روکنے پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
طالبان نے کابل حملے میں ملوث ہونے سے انکار کردیا۔
قبل ازیں کابل سے غزنی جاتے ہوئے ایک بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
غزنی پولیس ترجمان آدم خان سیرت نے دھماکے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا تھا اور یہ بھی بتایا کہ اس دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔