رینجرز کا سیکیورٹی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

November 08, 2020


پاکستان رینجرز سندھ نے سیکیورٹی جدید بنانے کے لیے ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے اعلامیئے کے مطابق ابتداء میں ایپ کی سہولت اسپتال، بینک، اسکولز اور عوامی مقامات پر ہو گی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد شہر میں ایک انٹیلی جنس نیٹ ورک تشکیل دینا ہے، مختلف اداروں اور عوام میں سیکیورٹی کے احساس کو بہتر بنانا ہے۔

الرٹ ایپ سے رجسٹرڈ ادارہ کو ایمرجنسی میں آگاہی دی جا سکے گی، صارفین رینجرز کنٹرول رومز اور تمام سیکٹر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ گشت کرنے والی قریبی موبائل کو ایمرجنسی کال موصول ہو گی، اس طرح ٹیمز بروقت واقعے کی جگہ پہنچ سکیں گی۔