لاہور: اورنج لائن ٹرین میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا

November 08, 2020

لاہور میں چلنے والی اورنج لائن ٹرین میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

ٹرین میں رش ہونے پر دو گروپ آپس میں الجھ پڑے، جس کے بعد دونوں گروپ ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے۔

جھگڑا کرنے والے لڑکے سمن آباد اسٹیشن سے اورنج لائن ٹرین پر سوار ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین میں جھگڑے کی کوئی تحریری درخواست نہیں ملی، درخواست ملنے پر جھگڑا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

انچارج اونج لائن ٹرین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔