امریکا اور یورپ میں کورونا کی صورتحال خراب، لاکھوں نئے کیسز

November 12, 2020

اسٹاک ہوم ، نیویارک، لندن ، ماسکو ، فرینکفرٹ (اے ایف پی، جنگ نیوز)امریکا اور یورپ میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر خراب ہوگئی ، لاکھوں نئے کیسز، ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی، امریکا میں ایک ہی دن میں مزید ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 587افراد ہلاک ہوگئے ، بھارت میں کورونا کے مزید 48ہزار 285کیسز سامنے آگئے جبکہ 549افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، اٹلی میں مزید 623اور برطانیہ میں مزید 595 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،اٹلی میں بدھ کے روز 32ہزار 961اور برطانیہ میں 22 ہزار 950 نئے کیسز بھی سامنے آئے،میکسیکو میں 617افراد کورونا سے دم توڑ گئے ، فرانس میں 328افراد کورونا سے اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35ہزار 879نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ، روس میں 432افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جبکہ 19ہزار 851نئے مریض سامنے آگئے ، برازیل میں مزید 236افراد کورونا سے دم توڑ گئے جبکہ 29ہزار نئے کیسز سامنے آگئے۔