نواب اسلم رئیسانی 21 ارب روپے کے اثاثوں کے مالک

November 12, 2020

کوئٹہ(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی۔

نواب اسلم رئیسانی 21ارب روپے کے اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹیرین بن گئے.

جام کمال کی ملک میں 72 کروڑ84 لاکھ، بیرون ملک 5 کروڑ کی پراپرٹی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی 21 ارب روپے سے زائد اثاثے رکھنے والے امیر پارلیمنٹرین بن گئے اور ان پاس 19 کروڑ روپے کی زرعی زمین، ایک ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کا رہائشی پلاٹ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ملک میں 72 کروڑ84 لاکھ روپے مالیت کی33 پراپرٹیز ہیں جبکہ بیرون ملک 5 کروڑ کی وراثت میں ملی پراپرٹی شامل ہے جام کمال کی پاکستان میں ایک کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کی سرمایہ کاری ہے .

جام کمال کے پاس 4 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کی 15 گاڑیاں ہیں ان کے پاس 4 کروڑ 11 لاکھ روپے کیش ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند 14 ہزار ایکڑ زرعی زمین کے مالک ہیں جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں موجود رہائشی پلاٹ کی مالیت 30 لاکھ روپے ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں گھر 2کروڑ روپے اور اسلام آباد میں ساڑھے 3 کروڑ روپے کا گھر ظاہر کیا گیا ہے .

دوسری جانب بلوچستان کے رکن اسمبلی جان محمد جمالی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اور 40 ایکڑ زمین کی ملکیت کے علاوہ 60 تولے سونا اور 25لاکھ روپے مالیت کی گاڑی رکھتے ہیں ان کے پاس پاکستان میں 75لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی ہے جبکہ ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کیش موجود ہے اور 4لاکھ 26ہزار کا بینک بیلنس موجود ہے۔