شہباز، حمزہ پر فرد جرم کا مطلب تمام داستانیں سچ تھیں، شہزاد اکبر

November 12, 2020

لاہور (آئی این پی ) مشیر داخلہ و معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم کامطلب ہے تمام داستانیں سچ تھیں، عدالتی فیصلہ پڑھنے پرشہبازشریف کی کارستانیوں کاپتا چل جائیگا،عدالتی فیصلے میں ایک ایک چیز کوواضح بیان کیاگیاہے،شریف فیملی کی خواتین کااحترام کرتے ہیں،آپ نے اپنی خواتین کے نام پرٹرانزیکشنزکیوں کیں؟،احتساب کے عمل کوآگے بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، شہبازشریف نے وکیل مقررکرنے میں بھی ڈنڈی ماری،شہبازشریف نے اپنے لیے سینئر،حمزہ کیلئے جونیئر وکیل رکھاہے، مجھے کوئی شوق نہیں آپ کے معاملے پرآکربات کروں، نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کیساتھ روزانہ رابطہ ہورہاہے، ، نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا،جب تک عمران خان ہیں اپوزیشن کواین آراونہیں ملے گا۔ بدھ کو مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج لاہور اورمیرے لیے ایک تاریخی دن ہے،مجھ پرالزام ہے ایک سال سے چوری اورکرپشن کی جھوٹی داستانیں سنارہاہوں،آج ان داستانوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔