آرمی چیف کی کمیٹی کی رپورٹ سے غلط فہمیاں دور ہوئیں، سہیل انور سیال

November 12, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویلکم کیا۔

سہیل انور سیال کا مزید کہنا ہے کہ نیا ضلع بنانے کا کیماڑی کے عوام کا پرانا مطالبہ تھا، جو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پورا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب انہوں نے مجھے نیب بلایا تو میں نے ان سے کاغذات بھی مانگے تھے، میں انتظار کر رہا ہوں کہ کس بنیاد پر انہوں نے انکوائری مکمل کر لی ہے۔