فلپائن کے جنوبی حصے میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

November 12, 2020


فلپائن کے جنوبی حصے میں’ویمکو‘ نامی سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جنوبی حصے میں تیزہواؤں کےساتھ ہونے والی بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

فلپائن میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 افراد لاپتہ ہوگئے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’ویمکو‘ دو ماہ کے دوران فلپائن سے ٹکرانے والا آٹھواں طوفان ہے۔