• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 22 ہوگئیں


فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔

فلپائن میں طوفان اور بارشوں سے کئی جزیروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے، طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 39 زخمی اور 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں کو پہنچا جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے کی وجہ سے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین