• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فلپائن کے جنوبی ریجن میں سمندری طوفان گونی Goni نے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے، طوفان کےباعث مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزفلپائن کے جنوبی ریجن سے ٹکرانے والے طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے، شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف صوبوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے سے 300 سے زائد گھرملبے تلےدب گئے۔طوفان کے پیشِ نظر متاثرہ علاقوں سے ساڑھے تین لاکھ افراد عارضی مراکز میں منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان گونی کو اس سال کا سب سے طاقتور ترین طوفان قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین