انگلینڈ میں ہر 80 افراد میں سے ایک کورونا وائرس سے متاثر

November 12, 2020

امپیریل کالج لندن کا نئی تحقیق میں کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس ہر 80 افراد میں سے ایک کو متاثر کر رہا ہے۔

برطانیہ میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ پر امپیریل کالج لندن کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اکتوبر کے آغاز سے ہر 24 روز بعد کورونا کیسز میں دُگنا اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ 16 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان ہر 10 ہزار افراد میں سے 130 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز بڑھنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں پانچ نومبر سے دوسرا نیشنل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔