پنڈی بھٹیاں، بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 8 مسافر جاں بحق

November 13, 2020

پنڈی بھٹیاں(نمائندگان جنگ) بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے 8 مسافر جاں بحق ہوگئے۔سیالکوٹ سے سرگودھا جانے والی بس ٹاہلی گورایہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی،خوفناک حادثے میں15 سے زائد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے ٹراما سنٹر حافظ آباد اور تحصیل ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔ انچارج ریسکیو احمد کمال کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بس سے دُور دُور سڑک پر جا گریں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔