شہری دفاع کا کورونا آگاہی مہم کا آغاز

November 14, 2020

کوئٹہ(خ ن)نظامت شہری دفاع بلوچستان کے بیان کے مطابق ناظم شہری دفاع محمد احمد درانی کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے صوبے بھر میں دوبارہ آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے پہلے مرحلے میں کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم شہری دفاع کی وارڈن پوسٹوں پر عوام کو کورونا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جائیگی اس مقصد کیلئے سب سے پہلا سیشن کلی شیخان یونٹ ارباب کرم خان روڈ کوئٹہ شہری دفاع کی وارڈن پوسٹ میں 14 نومبر کو منعقد ہوگاجس میں شہری دفاع کے رضاکاروں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے لوگ تمام ایس او پیز پر عمل پیرا ہوکر شرکت کرینگے۔