کوئٹہ: نجی ہوٹل کے گارڈ نے خودکشی کر لی

November 14, 2020

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع ایک نجی ہوٹل کے گارڈ نے خودکشی کر لی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکشی کر کے اپنی جان لینے والے گارڈکی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

گارڈ کے خودکشی کرنے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔