کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھوکھراپار تھانے کی حدود انڈس مہتاب کے علاقے میں واقع نجی بینک کے باہر جمعرات کو گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت 48سالہ شیر محمد ولد احمد خان کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق متوفی نجی سیکورٹی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ تھا اور جمعرات کی سہ پہر اپنے پاس موجود کمپنی کے دیئے گئے ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی،خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،متوفی ملیر سعودیہ کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔