لاہور سمیت پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش

November 16, 2020

لاہور سمیت پنجاب میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوگئی، کہیں رم جھم اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے سردی اور خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا، موسم نے ایسی کروٹ لی کہ دن میں رات ہو گئی۔

لاہور میں سردی آہی گئی، بادل گھر گھر کر آئے تو ہرسو کالی گھٹائیں چھا گئیں، تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنی لگیں، شہر میں کہیں بوندا باندی تو کہیں موسلا دھار بارش ہوئی، نواحی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

کوٹ رادھا کشن، چھانگا مانگا، چونیاں، کنگن پور، الہ آباد، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا اور شیخوپورہ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔