بھارتی منصوبوں کو بے نقاب کرنے پرانٹیلی جنس ایجنسیوں کو داد دیتا ہوں، امیرمقام

November 16, 2020


مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا چاہیے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو داد دیتا ہوں جنھوں نے ثبوتوں کے ساتھ بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی کے منصوبوں کو بے نقاب کیا۔

کرک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ بھارت دہشتگرد ہے، دنیا اس کے خلاف ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سب کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، اس کو گھر بھیجنا ہوگا۔