چاند نظر آگیا، یکم ربیع الثانی منگل کو ہوگی

November 16, 2020

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحٰمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی منگل 17نومبر کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحٰمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔

اجلاس کے دوران کراچی، بٹل، صوابی، کوہاٹ اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم ربیع الثانی منگل 17نومبر کو ہوگی۔