مصطفیٰ کمال کے الزامات سیاسی دیوالیہ پن ہیں، متحدہ قومی موومنٹ

November 16, 2020


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کراچی میں بہادر آباد مرکز پر اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصطفیٰ کمال کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر الزامات مسترد کردیئے گئے۔

پارٹی اعلامیہ کے مطابق شہری سندھ کے مسترد کردہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کے الزامات سیاسی دیوالیہ پن ہیں۔

مصطفیٰ کمال کے جھوٹ اور گالی گفتار پر مبنی انداز سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہےکہ مصطفیٰ کمال کی سیاست کا چراغ گُل ہونے سے پہلے بھڑک رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور اسکے کنوینر عوامی جدوجہد کررہے ہیں۔